افغانستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان کا فیفا سے ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کا مطالبہ
نیو یارک:امریکا میں مقیم افغان فٹ بال کپتان شبنم موباریز نے عالمی فٹ بال گورننگ باڈی فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرے اور ان کے ساتھیوں کو طالبان سے بچائے کیونکہ طالبان نے گزشتہ ہفتے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔طالبان کی افغانستان میں فتح کے بعد افغان خواتین کا مستقبل غیر یقینی ہے کیونکہ طالبان نے (1996-2001) تک اپنی حکمرانی کے دور میں خواتین کو بری طرح ظلم کا نشانہ بنایا۔افغانستان کی قومی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان شبنم موباریز نے فیفا سے اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شبنم موباریز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے اپنی ساتھی کھلاڑی سے خیریت دریافت کی جس کا جواب انہیں ملا کہ نہیں میں ٹھیک نہیں ہوں، میں جانتی ہوں کہ وہ جلد میرے پاس آئیں گی، کیا آپ میری مدد کر سکتی ہیں شبنم نے اپنی ساتھی کھلاڑی کااحوال سناتے ہوئے عالمی فٹ بال گورننگ باڈی فیفا سے سوال کیا کہ میں سوال کا جواب کیسے دوں ہمیں اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے، وہ میری بہنیں ہیں۔


