مستونگ:کوروناوائرس کا ایک پازٹیو کیس سامنے آگیا
مستونگ:ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احم اچکزئی نے بتایا کہ ایسکو(واپڈا) حیدرآباد کا ایس ڈی او وقاص ترین گزشتہ دنوں گھر آئے تھے 12 اپریل کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ٹیسٹ کرایا گیا۔جو مثبت آگیا۔مریض محلہ زرخیلان کا رہائشی ہےانتظامیہ نے محلہ زرخیلان میں مخصوص ایریا کو سیل کردیا۔فیملی کے تمام افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بھجوادئے گئے۔فیملی کو گھر میں قرنطینہ کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسسٹنٹ کمشنر سمیت بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔متاثرہ شخص 3اپریل کو حیدرآباد ملازمت سے چھٹی پر اپنے گھر مستونگ آیاتھا۔طبیت خراب ہونے پر 12اپریل کو ٹیسٹ شیخ زید ہسپتال بجوایا۔
جوآج ٹیسٹ مثبت آیا۔مریض کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں داخل کر دیا گیا۔ اہلیان محلہ نے مطالبہ کیا کہ کرورنا کا ایک کیس مثبت آنے پر پورے محلہ کے ٹیسٹ کروایں جائیں
Load/Hide Comments