پیرو، کان کنوں کی بس کھائی میں جا گری، 16 ہلاکتیں
لیما:جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک بس دو سو میٹر گہری کھائی میں جا گری، اس واقعے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس بس میں تابنے کی کان میں کام کرنے والے کان کن سوار تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کوٹابمبس کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ پیرو کے پہاڑی خطے میں اس انداز کے حادثے عموما? رونما ہوتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اسی علاقے میں پیرو میں کان کانی کا سب سے بڑا پروجیکٹ فعال ہے، جہاں سے سالانہ بنیادوں پر چار لاکھ ٹن خالص تابنا حاصل ہوتا ہے۔ پیرو میں کان کنی کی صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


