بلوچستان، کورونا وائرس کے مزید 43کیس رپورٹ،جاں بحق افراد کی تعداد 338
کوئٹہ؛ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 43کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31252ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 06اضلاع بار کھان سے 15،کوئٹہ سے 13،مستونگ سے 9،گوادر، تربت اورپنجگور سے 2,2رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد 31252ہو گئی ہے اتوار کو صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.15فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے16مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 07مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 73مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30401ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد513ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 835ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے43افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ72کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 338اموات ہوچکی ہیں۔


