مولانا ہیبت اللہ قندھار میں موجود،ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

کابل:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو بتادیاہے، ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کردیا جائے گا، طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں۔ حکومت بنانے کے مشاورت آخری مراحل میں ہے۔ذبیح اللہ مجابد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے لیے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، طالبان کے امیر شیخ ہیبت اللہ قندھار میں موجود ہیں اور حکومت سازی سے متعلق تجاویز ان کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کابل کے ہوائی اڈے کے لیے طالبان کے خصوصی دستے تیار ہیں اورائیرپورٹ کچھ حصوں میں ہمارے دستے داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے سفری اور کاروباری ضوابط طے نہیں، اس سلسلے میں قیادت تمام پہلوؤں کا خیال رکھے گی، نئے نظام کے قیام سے قبل خواتین کی نقل و حرکت پر کسی قسم کا قدغن نہیں ہے، اس وقت تمام افواہوں کو پس پشت ڈالیں، ذمہ دار ادارے خواتین اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کے قیام کے بعد اس ضمن میں تمام فیصلے کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں