آزاد کشمیر میں تراویح اور بقیہ نمازوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق خطے میں نماز تراویح، نماز جمعہ اور پانچوں نمازوں پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ علما کرام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مسجد میں نمازیوں کی تعداد کو مد نظر رکھیں گے۔میڈیاکے مطابق خطے کے محکمہ برقیات کی جانب سے بھی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت 300 یونٹ سے زائد یونٹ صرف کرنے والے صارفین ماہانہ بل کو تین ماہ کے بعد بھی جمع کروا سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین تین ماہ کے بل اگلے چھ ماہ میں ماہانہ بل کے ساتھ قسطوں میں ادا کریں گے.واضح رہے کہ علاقے میں لاک ڈاؤن نافذ ہوئے 22 روز ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں