قلات شہر میں واحد پل مکمل طور پر خستہ حال
قلات:قلات شہر میں واقع واحد رابطہ پل جو تقریبا 35 سال قبل تعمیر ہوا تھا مذکورہ ندی پل اب مکمل خستہ حال ہوچکا ہے پل کے پلرز بھی ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ مذکورہ پل سے روزانہ متعدد چھوٹی بڑی گاڑیاں موٹرسائیکلیں گزرتی ہے جن میں اکثر اوور لوڈ گاڑیاں شامل ہیں۔ پل کو رپیئر کی اشد ضرورت ہے پل عدم توجہی کے باعث آمدورفت کے قابل نہیں رہا۔ جوکہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، سیکرٹری مواصلات، ڈپٹی کمشنر قلات و دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پل کا جائزہ لیکر مرمت کیلئے اقدامات اٹھائی جائیں۔
Load/Hide Comments


