پاکستانی میڈیا میں پنجشیر کو فتح کرنے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، احمد مسعود

کابل(انتخاب نیوز) پنجشیر مزاحمت کے مرکزی کردار اور سابق طالبان مخالف گوریلا کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستانی میڈیامیں چلنے والی خبر کی تردید کرتےہوئے کہاکہ پاکستان کی میڈیا میں پنجشیر پر طالبان کے فتح کی خبریں چل رہی ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں انہوں نے پنجشیر سے اپنے نکلنے کی بھی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر فتح میری زندگی کا آخری دن ہوگا۔ خیال رہے کہ کچھ وقت پہلے پاکستان کی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ طالبان نے پنجشیر کا مکمل کنڑول حاصل کر لیا ہے جبکہ امراللہ صالح اور احمد مسعود افغانستان چھوڑ کر تاجکستان چلے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں