امریکہ اور بھارت بلوچستان میں براہ راست دہشتگردی میں ملوث ہیں، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ:اہل سنت والجماعت اور سنی علما کونسل بلوچستان کے صدر مولانا رمضان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی میں امریکہ بھارت براہ راست ملوث ہے سکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مستونگ روڈ پر ایف سی پر خود کش دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ دفاع وطن کے لیے جانیں دینے والے جوان قوم کا فخر ہیں بلوچستان میں دہشتگردی میں امریکہ انڈیا براہ راست ملوث ہے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نیں ہوسکتے ہیں صوبے کے عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مستونگ روڈ پر ایف سی چوکی پر خود کش دھماکہ کا پھر زور مزمت کرتے ہیں شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں