اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے دفتری اوقات کا اعلان کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 28 اپریل تک بینکوں کے نئے دفتری اوقات کا اعلان کردیاہےاسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات صبح 10.00 بجے تا سہ پہر 4 بجے اور جمعہ صبح 10.00 بجے تا دوپہر 1.00 بجے تک بینک کھلے رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اوقات پر 28 اپریل 2020 تک عملدرآمد جاری رہے گا، جب تک کہ اس سے قبل ان میں ترمیم نہ ہو یا انہیں واپس نہیں لیا جاتا۔ لہٰذا بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں /مائیکروفنانس بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات پرپوری طرح ان کی
روح کے مطابق عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں