کراچی، ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند
کراچی: کالجوں میں ویکسینیشن نہ کرانے والے طلبہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمۂ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 17 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند ہوں گے۔ جس کے لیے نوٹیفیکنش بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکنش کے مطابق بغیر ویکسینیشن کے طلبا کو کالجوں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا، طلبا نا کلاسز لے سکیں گے نا امتحانات دے سکیں گے۔بنا ویکسین کے طلبا پریکٹیکل میں بھی شرکت نہیں کرسکتے۔نو ٹی فکشن ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی حافظ عبدالباری اندڑ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


