لاہور: کرونا وائرس کے باعث پہلی خود کشی کا واقعہ

لاہور: غازی آباد کے علاقے میں کرونا وائرس کے خوف سے 68 سالہ بزرگ شہری حنیف نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ آگ لگنے کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بزرگ شہری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دمے کا مریض تھا لیکن اس کے بعض دوستوں نے اسے کرونا وائرس کا وہم ڈال دیا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر حنیف غازی آباد قبرستان میں گیا۔ جہاں اس نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ قبرستان میں موجود ایک شہری نے یہ واقعہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث کسی شہری کی یہ پہلی خود کشی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں