سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے
اسلام آباد(انتخاب نیوز)رحیم اللہ یوسفزئی کے اہلخانہ کے مطابق مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی نمازجنازہ کل دن 11 بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی نزد سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔رحیم اللہ یوسفزئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے، انہیں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو کی وجہ سے کافی شہرت ملی۔رحیم اللہ یوسفزئی ان چند صحافیوں میں سے ہیں جنہوں نے طالبان کے کارروائیوں کو رپورٹ کیا اور 1995 میں خود قندھار گئے۔رحیم اللہ یوسفزئی افغانستان اور شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔
Load/Hide Comments


