بنگلہ دیش میں اسکول 18ماہ کی بندش کے بعد کھل گئے

ڈھاکہ بنگلہ دیش میں اسکولز کورونا وائرس کی وبا کے باعث 18 ماہ کی طویل بندش کے بعد کھل گئے اور بچوں نے خوشی خوشی کلاس رومز کا رخ کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکولز دوبارہ کھولنے کا اقدام یونیسف کے اس انتباہ کے بعد سامنے آیا کہ کورونا بحران کے دوران طویل عرصے تک اسکولز بند رکھنے سے جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچوں کے لیے عدم مساوات میں بگاڑ آرہا ہے۔دارالحکومت ڈھاکا کے ایک اسکول میں بچوں کو پھولوں اور مٹھائی سے خوش آمدید کہا گیا اور انہیں ماسک پہننے اور ہاتھ سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی، کچھ نے خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔15 سالہ منتصر احمد نے کیمپس میں داخل ہوتے وقت کہا کہ ہمیں اسکول واپس آکر بہت خوشی ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے تمام دوستوں اور اساتذہ کو اب لیپ ٹاپ کی اسکرین کے بجائے آمنے سامنے دیکھوں گا۔گیٹ پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے داخلے سے قبل طلبہ کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔اسکول کی وائس پرنسپل دیوان تمیزالزمان نے کہا کہ انہیں پہلے روز اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کی واپسی کی امید نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں