ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان گرفتار

خیبر: پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان کو گرفتار کرلیا۔ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکراےآئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنےوالے ملزم محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے ملزم صلاح الدین کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا۔ ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےتحویل میں ہیں جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزمان پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ فائرنگ سے اےآئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ بھائی نعمان جاں بحق ہواتھا۔ اے آئی جی کی گاڑی پر 10 ستمبرکو راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں