سنجرانی ناراض ارکان کو منانے میں نا کام،ڈیڈلاک برقراراستعفیٰ نہیں دوں گا، جام کمال

کوئٹہ(بیورورپورٹ+ایجنسیز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میں نے اب تک استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی دینے جارہا ہوں،ہر طرف فیک نیوز کی بھر مار ہے، یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،سید احسان شاہ نے جمعہ کو وزیر اعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیک نیوز کی بھر مار ہے استعفیٰ نہ دیا ہے اور نہ ہی دینے جا رہا ہوں چینلز کو کسی بھی معاملے اور بیانات سے متعلق پہلے تصدیق کر لینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ اپو زیشن کی ایک قوم پرست جما عت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے لوگ بھول جائیں کہ وہ ما ضی کی طرح دو بارہ کر پشن کر سکیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاکہ اپو زیشن کے اندر ایک قوم پرست جماعت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے ارکان یہ بھول جائیں وہ ما ضی کی کرپٹ گور ننس، تباہی، فج فراڈ کے ماحول کو زندہ کریں گے انہوں نے کہاکہ یہ وہ بلو چستان نہیں ہے کہ جہاں آج کے رہنے والے چیزوں سے واقف نہ ہوں۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں یہاں بی اے پی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفد نے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے۔ پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وزیراعلی جام کمال خان نے کہا کہ پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کے عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے۔ تین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ا س منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں۔ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیں۔جو کام بے اے پی نے کیے ہیں وہ انشاء اللہ پارٹی کے ہر کارکن کا بیانیہ بنیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ورکرز اور کارکنان کو پارٹی کو مزید فعال و بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے مستعفی ہو نے سے متعلق مختلف چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خیریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ترجمان بلوچستان حکومت نے افواہوں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے صوبائی حکومت کے اتحادی بددستور وزیر اعلیٰ کی حمایت کررہے ہیں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانا انکا آئینی حق ہے تحریک عدم اعتماد پر 16 اراکین کے دستخط ہیں یہ وہی اپوزیشن اراکین ہیں جنہوں نے سالانہ بجٹ کو روکنے کیلئے اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دیا اور حملہ آور ہو ئے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ناراض اراکین کو منانے آئے تھے اراکین کے تحفظات دور کئے جائیں گے21 ستمبر کو قرار داد پیش ہو گی تاہم عوام گزارش کرتا ہو ں کہ بے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہو ئے سوشل میڈیا پر تحمل کا مظاہرہ اور جھوٹی خبروں سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں