ٹرانسپورٹ مالکان پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینیشن کو لازمی قرار دیں

کوئٹہ :محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کے ایک سرکلر کے مطابق اندرون صوبہ اور بین الصوبائی تمام مسافر بردار بس اور منی بس مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک میں کروناوائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر ویکسینیشن کے عمل کو وسعت دینے کے لیے صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈرائیوروں،اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد و جلد از جلد کرونا ویکسین لگوائیں جبکہ کسی بھی مسافر کو بغیر ویکسین اپنی گاڑیوں میں سوار اور ٹکٹ جاری نہ کریں اس سلسلے میں ان سے ویکسینیشن کاڈر چیک کریں۔اگر دوران چیکنگ ڈرائیور یا اسٹاف اور مسافر بغیر ویکسین کے سفر کرتے پایا گیا تو متعلقہ ٹرانسپورٹ مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روٹ پرمٹ کینسل کرکے گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں