زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون درخواست گزار وکیل سے کہا کہ آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ عدالت کیسے آسکتی ہیں؟ بار اور بینچ کا فیصلہ ہے کہ کوئی بغیر ویکسینیشن یہاں نہیں آئے گا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ 22 کروڑ لوگوں کے بھی حقوق ہیں آپ کی وجہ سے دیگر کو تو متاثر نہیں کر سکتے۔
اس موقع پر عدالت نے خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین کو ویکسینیشن کرانے کی ہدایت دے دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کےخلاف تھا، آپ بھی ویکسین نہ لگوا کر وبا پھیلانے میں تعاون کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں