احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں، فواد چوہدری

لاہور:وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق ترجمان ٹی ٹی پی احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا،اسی نے دھمکیاں دیں اور نیوزی لینڈ ٹیم کو کھیلنے سے منع کیا۔ اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ دوشنبے میں تھا کہ اطلاع ملی نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا، ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی تقریر تک انہیں یہ پیغام نہیں دیتے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیا گیا، طاقتور ایجنسیز اور ریاستیں یہ کھیل کھیلتی ہیں، ففتھ جنریشن وار میں لوگ استعمال ہوجاتے ہیں اور انہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔فواد چوہدی کا مزید کہنا تھا کہ 24 اگست 2021 کو ماٹن گپٹل کی بیوی کو ایک ای میل آتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ اگر گپٹل پاکستان گیا تو اسے قتل کردیا جائے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیجانے سے پاکستان کو تنہا کرنے کا تاثر غلط ہے،ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ہم پرعزم ہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی نہیں آئے گی۔ بھارت کے پڑوس میں کیمپ ختم ہوگئے، انہوں نے واویلا مچا رکھا ہے، ہمیں اب آگے چلنا ہوگا اور بھی کام کرنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں