بلاول بھٹو زرداری کی ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی و انتہاپسندی کسی بھی شکل اور جہاں بھی موجود ہوں گی، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا واقعہ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہدشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں، شہداء قوم کے ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی و انتہاپسندی کسی بھی شکل اور جہاں بھی موجود ہوں گی، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پی پی پی چیئرمین نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افسران کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں