بی اے پی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، بحران کا حل نکالنے کیلئے تفصیلی گفتگو

بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیرر صدارت بی اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی کے ممبران نوابزادہ طارق مگسی سردار صالح بھوتانی میر جان محمد جمالی نے شرکت کی۔ کور کمیٹی نے پارٹی صدر جام کمال کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والی صوبے کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر غور کیا گیا اور جام کمال کی پارٹی صدارت سے استعفیٰ کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ چند روز میں پارٹی کی ایگیکٹیو کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے اور پارٹی کے مرکزی اور صوبائی تنظیمی انتخابات کیلئے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا فیصلہ جائے تاکہ پارٹی کابینہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سوچ اور وژن کے تسلسل کو قائم رکھے۔ اجلاس میں گذشتہ چند روز سے بی اے پی کے پارلیمانی گروپ کی باہمی ناراضگی سے صوبے میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران اور پارٹی کارکنوں میں پائی جانے والے بے چینی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے ساتھ فوری طور پر باہمی مشاورت کے ساتھ پارٹی اور صوبے میں پیدا ہونے والے بحران کا ایسا مستقل اور دائمی حل نکالا جائے جسکے مثبت اثرات نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی سیاست پر مرتب ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں