شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پرحملہ،ایک سپاہی جاں بحق
شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے میں سپاہی محمد عامر اقبالجاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد عامر اقبال جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا
Load/Hide Comments


