جامعہ بلوچستان ،مافیا سیاسی سرگرمی کو روکنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے، بی ایس او
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان میں بی ایس او ہمیشہ طلباء کے ساتھ نا انصافی زیادتیوں اور کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے۔ حق کے آواز کی پاداش میں بی ایس او کے ممبران کے خلاف مختلف کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بی ایس او نے ہمیشہ طلباء کے مفادات اور ادارے کی بہتری کیلئے جدوجہد کی اور جاری رکھے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان میں چند افراد مافیا کے پشت پناہی میں ہمیشہ کرپشن اور طلباء کی لوٹ مار میں پیش رہتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان میں اس وقت بہت سے کینٹینز اور میسز ہیں جہاں انتظامیہ کے جانب سے تمام ادارے کیلئے ایک ہی ریٹ لسٹ بنایا گیا ہے مگر چند کینٹینز جن میں بک پوائنٹ کینٹین جس کا ٹھیکیدارمذکورہ ہے اور وہ جامعہ میں سرکاری ملازم ہونے کے باوجود کینٹین چلا رہا ہے جو کہ یہ عمل ازخود جامعہ بلوچستان کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ جامعہ بلوچستان کے ایکٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم ادارے میں کوئی کینٹین یا کاروبار نہیں کر سکتا ایکٹ کی پامالی ایک جرم ہے اس کے باوجود بھی مافیا کی پشت پناہی میں اپنے من مانی کرکے طلباء سے پیسے بٹورنے میں لگے ہیں۔ یہ یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر کینٹین رات دس بجے کے بعد بند کیاجائے مگر یہ کینٹین رات گئے تک کھلا رہتا جس میں آؤٹ سائیڈرز آ کر یہاں منشیات استعمال کرتے یہ کینٹین منشیات فروشی کا اڈہ بن چکا تھا۔ بی ایس او کے ذمہ داران نے غریب طلباء کے ساتھ نا انصافی پیسے بٹورنے اور منشیات کے خلاف انتظامیہ، وی سی صاحب، ڈی جی ایڈمن ڈپٹی رجسٹرار اور رجسٹرار کو کئی بار درخواست بھی دی اور نشاندھی بھی کرائی مگر مافیا کے پشت پناہی والے کینٹینز جامعہ بلوچستان کے فیصلوں کو پاؤں تلے روند کر غریب طلباء کو مہنگے داموں میں اشیا فروخت کرکے پیسے بٹور رہے ہیں۔ بی ایس او کی جانب سے ریٹ لسٹ کے حوالے سے ایکشن اٹھانے پر مافیا کے پشت پناہی میں رہنے والے نے بی ایس او کیذمہ داران کو مختلف جگہوں سے دھمکی بھی دی گئی۔ حالیہ دنوں ممبران کو سیکورٹی ایجنسی کے نام پر انتقامی کارروائی اور اٹھوانے کی بھی دھمکی دی گئی۔
یونٹ ترجمان نے مزید کہا کہ آج بی ایس او یو او بی یونٹ کا ہفتہ وار سٹڈی سرکل منعقد ہوا سٹڈی سرکل سے بوکھلاہٹ اور خوف کی وجہ سے مافیا مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے سرکلز کو روکنے کی کوشش کی۔ کل بروز پیر سٹڈی سرکل منعقد کرنے کے بعد یونٹ آرگنائزر چند ممبران کے ساتھ مذکورہ شخص کے ساتھ ریٹ لسٹ کے حوالے سے گفت وشنید کرنے گئے تو اسی دوران مذکورہ شخص نے دوبارہ ممبران کو ایجنسیز کی دھمکی دی اوراس کی جانب سے طلبا ء پر حملہ کیا گیا۔ جس سے بی ایس او کے ممبران زخمی ہوئے۔ ابھی کو بنیاد بنا کر مافیا کنٹرولر امتحانات، ڈی جی ایڈمن اور دیکر کے ساتھ بی ایس او کے ممبران کے ساتھ انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات جسکا کام امتحانات کا ہے وہ اس معاملے میں انکا تعلق تک نہیں مگر کرپشن کو فروغ دینے اور اپنا حصہ بنانے کی خاطر ڈی جی ایڈمن ، وائس پریزیڈنٹ اور مافیا کے ساتھ مل کر بی ایس او کے خلاف ایف آئی آر اور مختلف جگہوں سے تریٹس کرکے سرکاری ملازم ٹھیکیدار کو کرپشن اور طلباء پر لوٹ مار کرنے کی چھوٹ دینے میں مدد دے رہے ہیں تاکہ وہ مزید غریب طلباء کو لوٹ کر پیسے بٹوریں۔
یونٹ ترجمان نے مزید کہا کہ ایک سرکاری ملازم ٹھیکیدار اور مافیا کے سامنے انتظامیہ مکمل بے بس نظر آ رہی ہے۔ اگر ادارے میں کرپشن اور من پسندی اور غریب طلباء سے پیسے بٹورے گئے تو بی ایس او ان مافیا اور انتظامیہ کے خلاف سخت لائحہ عمل طے کریگی۔ بی ایس او کا مقصد اس طلباء کی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے اور جہاں بھی طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوگی وہاں ہم ضرور رکاوٹ ہونگے اور کسی طرح کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


