حمید آباد، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، کئی بچے زخمی
حمید آباد: صحبت پور میں آوارہ اور باولے کتوں کی بھرمار، کئی بچے کتوں کے کاٹنے سے شدیدزخمی ہوگئے۔عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے کتامار مہم شروع کرنے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پورمیں آئے روز کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔آج اسکول سے واپسی پر ایک معصوم بچے کو آوارہ کتوں گھیرلیا اور بچے کوپانچ کتوں نے دبوچ لیا اور بچے کو شدید زخمی کردیا۔بچے کے پیٹ اورٹانگوں کو شدید زخمی کردیا بچے کے چیخنے اور چلانے پر ٹیکسی ڈرائیورز نے بچے کی کتوں سے جان بچالی اور بچے کو ہسپتال منتقل کردیا۔شہریوں کاکہناتھاکہ انتظامیہ اس صورتحال کا فی الفور نوٹس لے اور جلدسے جلد کتامار مہم شروع کرے تاکہ شہری اور معصوم بچے کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے بچ سکیں۔
Load/Hide Comments


