لاک ڈاؤن سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے،آئی ایم یف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان کو دیگر اداروں سے 25 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے آئی ایم ایف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آمدنی 7034 ارب روپے سے کم ہو کر 5979 ارب روپے ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کل ٹیکس آمدنی 5656 سے کم ہو کر 4633 ارب روپے ہو جائے گی جبکہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کم ہو کر 3903 ارب روپے ہو جائیں گے۔ٹیکس آمدنی 1319 ارب روپے سے کم ہو کر 1287 ارب رفوپے ہو جائیں گی۔ پبلک سیکٹر پروگرام 1473 ارب روپے سے کم ہو کر 973 ارب روپے ہو جائے گا بجٹ خسارہ 3229 ارب روپے ہو سے بڑھ کر 3916 ارب روپے رہ جائے گا۔ بجٹ خسارہ 7.3 فیصد سے بڑھ کر 9.3 ہو جائے گا۔۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں سال ملکلی قرضے جی ڈی بی کے 85 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد تک پہنچ جائیں گے جبکہ پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پاکستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے جبکہ کورونا وائرس سے پاکستان کا بجٹ خسارہ 687 ارب روپے بڑھ جائے گا اور شرح نمو 68 سال بعد پہلی بار منفی 1.5 فیصد رہے گی۔ پاکستان کے لئے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑؔھ رہا ہے اور کرونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں کے ترسیلات زر شدید متاثر ہو رہے ہإں جبکہ پاکستان کو دیگر اداروں سے 25 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ #/s#۔(جاوید)

اپنا تبصرہ بھیجیں