پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں سستی روٹی اور عوامی تندور مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں سستی روٹی اور عوامی تندور مہم کا آغاز کر دیا۔ ہفتہ کو سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیئر حسین بخاری نے سستی روٹی اور عوامی تندور کا افتتاح کر دیا،پی پی پی جنرل سیکرٹری سید نیئر حسین بخاری کے ہمراہ نور الہٰی،افتخار شہزادہ اور ابرار رضوی شامل تھے،عوامی تندور پر پانچ روپے روٹی اور چالیس روپے کا سالن دستیاب اور شہر بھر میں مذید عوامی تندور بھی کھولے جائیں گے۔تندور کے افتتاح کے بعد نیر بخاری نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات لینے چاہیئے تھے وہ نہیں لیے گئے۔ نیر بخاری نے کہاکہ دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے غریب آدمی کی حکومت سے توقعات پوری نہیں ہوئی،پیپلزپارٹی نے ملک کے دیگر حصوں میں سستی روٹی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو پانچ روپے کی روٹی بلاتفریق مہیا کی جائے گی،رمضان المبارک میں پی پی پی غریب لوگوں کے لیے خدمات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلی نے سرکاری پیسے سے روٹی کا اغاز کیا تھا،وفاقی حکومت سیاست کر رہی ہے پی پی پی کورونا ایشو پر سیاست نہیں کرنا چاہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں