پارٹی میں رہ کر اتفاق رائے رکھنا حق ہے، میر چنگیز جمالی

اوستہ محمد:پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر اور عوامی پارٹی ہے اس میں رہ کر اختلاف رائے رکھنا حق ہے، ڈسپلین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنظیمی سزا ملے گی، انشاء اللہ بلو چستان میں پارٹی منعظم اور مظبوط پو کر سامنے آئے گی میر چنگیز خان جمالی صوبائی صدر، ہم پر جو بھی ذمہ داری رکھی گئی اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق چیرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی نے گزشتہ روز صوبائی صدر پیپلز پارٹی میر چنگیز خان جمالی کے عزاز میں عشائیہ گوٹھ علی آباد میں دیا، اس موقع پر صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر پارٹی ہے اور غریبوں شہیدوں کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے بلو چستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پارٹی میں رہ کر اختلاف رائے رکھنے کا سب کو حق ہے لیکن ڈسیپلین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے اور انہیں پارٹی خلاف ورزی کی سزا ملے گی اور دغلی پالیسی رکھنے والے کو پارٹی میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، انہوں نے نئے آنے والوں کو پارٹی پر خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ پارٹی کے لئے خدمات کریں گے، چھوٹے موٹے اختلافات کو دور رکھ کر پارٹی میں کام کریں، اس موقع پر ڈویزنل کواڈینیٹر بلال صادق عمرانی اور جعفر آباد کے کواڈینیٹر میر حیدر خان جمالی خان جمالی، سید شریف شاہ نے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو ذمہ داری ہم پر رکھی گئی ہے وہ احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پارٹی کی فالیت کے لئے مزید کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ میر عامر خان جمالی اپنے ساتھیوں سمیت جو شمولیت کی وہ بہت اہمیت رکھتا ہے سب دوست مخلصی کے ساتھ آئے ہیں اور وہ محنت کر رہے ہیں انہوں نے میر عامر خان جمالی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عشائیہ پر مدعو کیا، اس، شان ثاقب ابڑو، اسلم مستوئی اور دیگر بھی موجود تھے،میر عامر خان جمالی نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں