متحدہ اپوزیشن کی صوبائی اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس، لاپتہ اراکین اسمبلی کی بازیابی کا مطالبہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پریس کانفرنس کی گئی، کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 15ہر شخص کو نقل و حرکت کی آزادی دیتاہے، 20تاریخ کے اجلاس سے پہلے تین خواتین اسمبلی اراکین اور ایک میل ممبر آف اسمبلی کو اغواء کیا گیا، ان کا صرف ایک قصور ہے کہ انہوں نے جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیئے، ان کی آواز تھی کہ جام کمال کی حکمرانی صوبے کی بربادی کے مترادف ہے،اس لئے جام کما ل کو فوری طور پر گھر چلے جانا چاہئے۔
Load/Hide Comments


