اوتھل ،ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
اوتھل(نمائندہ انتخاب)قومی شاہراہ لاکھڑا زراعت آفس لسبیلہ کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم،موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق،جبکہ گاڑی اُلٹنے کے باعث تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز کراچی کوئٹہ شاہراہ زراعت آفس لسبیلہ اوتھل کے قریب سکیورٹی فورس کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا حادثے کے باعث موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا،جبکہ گاڑی کے اُلٹنے سے تین جوان شدید زخمی ہوئے،جاں بحق ہونیوالے شخص کی نعش کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا،جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت محمد بخش ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی جو محکمہ زراعت لسبیلہ میں ملازم تھا،جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


