نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، بینک کی جانب سے بیان
اسلام آباد: نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملہ۔ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 اکتوبرکو رات گئے اور 30 اکتوبر کی علی الصبح نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملے نے بینک کی چند سروسز کو متاثر کیا، فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے متاثرہ سسٹمز کو الگ کردیا گیا، صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ سائبر حملے کے ماہرین اور عالمی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے حملے کا توڑ کرنے کی کوششیں جاری ہیں،فی الحال صارفین کیلئے نیشنل بینک کی سروسز منقطع ہیں۔ ہم اس حملے سے نمٹنے کیلئے کا م کرر ہے ہیں اور پر اعتماد ہیں کہ سوموار کی صبح تک ضروری کسٹمر سروسز بحال کردی جائیں گی۔ہم اس غیر معمولی صورتحا ل میں صارفین کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں اور نیشنل بینک آف پاکستان صارفین کے اعتماد کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔
Load/Hide Comments


