وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ آمد، بغیر ٹریفک جام کئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد کا دورہ مکمل کرکے کوئٹہ پہنچ گئے،عبدالقدوس بزنجو بغیر ٹریفک جام کئے ائیر پورٹ سے وزیراعلی ہاؤس پہنچے، منگل کو وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد کا اپنا پہلا دورہ مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے اسلام آباد میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے ملاقاتوں کے بعد عبدالقدوس بزنجو بغیر ٹریفک جام کئے ائیر پورٹ سے وزیراعلی ہاؤس پہنچ گئے وزیراعلی کے کانوائے کیساتھ عام گاڑی بھی شہر پر حسب معمول چلتی رہیں وزیراعلی بلوچستان عام ٹریفک کیساتھ چلتے رہے متعدد مرتبہ ٹریفک جام میں بھی پھنس گئے وزیراعلی بلوچستان نے اسمبلی فلور پر اعلان کیا تھا کہ ان کیلئے کوئی روٹ نہ لگایا جائے۔وزیراعلی بلوچستان کااسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے پر سرکاری حکام نے استقبال کیا۔
Load/Hide Comments


