او آئی سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس بدھ کو طلب کر لیا

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔وزراء خارجہ کی سطح کا اجلاس بدھ کو آن لائن منعقد کیا جاے گا۔سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کے امور کا جائزہ لیا جاے گا۔مسلم ممالک میں معیشت کی صورتحال پر بھی بات کی جاے گی۔کورونا وائرس کی وبا کے بعد او آئی سی مسلسل رکن ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ او آئی سی کے ادارے رکن ممالک کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اسلامی ڈویلپمنٹ بنک اور اسلامی یکجہتی فنڈ کے ذریعے مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں