ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 471 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 538 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں