عمران خان نے کہا تھا یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا، بلاول بھٹو
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا، یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے، عملی طور پر ترقی کے اپنے تمام دعووں سے یوٹرن لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کے راستے پر ملک کو ڈال چکے ہیں، مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھگانے سے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کو خوش حالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہیں۔ان کے ہمراہ خورشید احمد جونیجو، جمیل سومرو، سہیل سیال، اعجاز لغاری، غلام مصطفی لغاری، اعجاز جاکھرانی، سیمی فرحت سومرو، نصیبہ چنہ و دیگر موجود تھے#/s#
Load/Hide Comments


