تربت،ایک شخص قتل، تمپ سے دو لاشیں بر آمد
تربت(نمائندہ انتخاب) تربت، فائرنگ سے ریڑھی بان جان بحق، پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شام تربت شہر میں آغاخان لیبارٹری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ریڑھی بان فروٹ فروش سعید ولد وزیرعلی ساکن لاڑکانہ پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ان کی میت بذریعہ ایمبولینس لاڑکانہ سندھ لے جایا گیا۔دریں اثناء تمپ کے پہاڑی علاقہ سے 2 لاشیں برآمد، لیویز زرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ کوہاڑ کے پہاڑی علاقہ پیش کرد سے 2لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کیاگیاہے جن کی شناخت کمالان ولد فدا احمدساکن کوہاڑتمپ اور چاکر ولد محمد اسلم ساکن گوادرکے ناموں سے ہوئی ہے،مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کچھ روز قبل قریبی پہاڑ پر پکنک منانے گئے تھے اور تین دنوں سے ان کا رابطہ فیملی سے کٹ چکا تھا۔


