وفاقی وزرا کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کو روند رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کورونا سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کو روند رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلسہ کیا، ایک اور وزیر ملتان میں احساس سے عاری ہو کر ہجوم لگائے بیٹھے ہیں۔ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کچھ روز قبل وزرا کراچی میں بھی لاک ڈاؤن کا قانون توڑتے پھر رہے تھے، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی حکومت عوام کے ساتھ ہے یا کورونا کے ساتھ ہے؟انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں مشکل سے لاک ڈاؤن پر عمل کراتی ہیں اور وفاقی وزرآکر توڑ جاتے ہیں، وفاقی وزرا قانون توڑنے سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں