ٹی ٹی پی نے ایک ماہ کیلئے سیزفائر کا اعلان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیز فائر کا اعلان کردیا۔
ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق فائر بندی میں فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی اور فریقین پر فائربندی کی پاسداری ضروری ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ فریقین نے مذاکراتی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا ہے، کمیٹیاں آئندہ لائحہ عمل اور فریقین کے مطالبات پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان مذاکراتی عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں افغانستان کی عبوری حکومت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے طویل عرصے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہےہیں۔
Load/Hide Comments


