سرکاری قرضوں میں واضح کمی آرہی ہے،وزارت خزانہ

اسلام آباد : سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ سرکاری قرضوں میں واضح کمی آرہی ہے،رواں مالی سال ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان گزشتہ 3 سالوں میں سود کی ادائیگیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔تفصیلات وزارت خزانہ نے ایوان بالاء میں پیش کیں۔ وزار ت خزانہ نے کہا کہ حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460ارب روپے ادا کر چکی،تین سال میں سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہو۔وزارت خزانہ کے مطابق تین سالوں کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی،سرکاری قرضوں میں واضح کمی آ رہی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہاکہ سال2020،21 میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 4 فیصد کم ہوئی،رواں مالی سال ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں