امریکا کے ساتھ روایتی روابطہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی;آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ روایتی روابط برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے جمعہ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ا س موقع پر آرمی چیف نے کہا امریکہ کے ساتھ طویل مدتی، دیرپا، کثیر الجہتی تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی ہم آہنگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امریکی نمائندے نے بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام کے کردار پر پاکستان کو سراہا۔ تھامس ویسٹ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں