ہوشاپ میں آپریشن،3 اہلکار جاں بحق،آئی ایس پی آر
کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے تربت ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کی آپریشن جھڑپ میں دو اہلکارجاں بحق جبکہ بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک اہلکارجاں بحق ہوگیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے مبینہ افراد کی موجودگی پر تربت کے علاقے ہوشاب اورگردونواح میں آپریشن کیا جھڑپ کے دوران حملہ آوروں کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ فائرنگ سے 2سپاہی رمضان اور لانس نائک لیاقت اقبال جاں بحق ہوگئے اسی طرح ایک اور واقعہ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک اہلکار انعام اللہ جاں بحق ہوگیاہے۔
Load/Hide Comments


