مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے،جمعیت

کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17تاریخ کو پی ڈی ایم احتجاجی ریلی اور18نومبر کو جمعیت علماء کنونشن میں شرکت کریں،قوم کو مشکلات کے دلدل سے نکالنے کیلئے آخری دھکے کی ضرورت ہے اگر اس حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو یہ ملک مزید نقصان اٹھایگامہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے ملک میں تمام اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،مریض مہنگی ادویات نہیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا خورشید احمد، مولوی محمد ایوب، عبدالغنی شہزاد، حاجی قاسم خان خلجی، حافظ مسعود احمدودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبد الرحمان رفیق نے کہا کہ 17 نومبر کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں نااہل حکمرانوں کی عوام پر مسلط کردہ مہنگائی،بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی انہوں نے کہاکہ تین سال پہلے جو نااہل حکومت مسلط کی گئی اس نے ملک کے اسلامی تشخص کومٹانے کی کوشش کی اور ملک کو زبوں حالی کا شکار بنا دیاہے اس لئے اب ملک کو سنبھالتے ہوئے طویل وقت لگے گا کرپٹ ٹولے نے معیشت تباہ کردی اب مہنگائی عروج پر ہے بجلی گیس اور پانی کی کمی کے ساتھ چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ پہلے کسی مریض کا علاج 5 ہزار میں ممکن تھا اب وہ 20 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعوے کے نام پر ووٹ لینے والوں نے لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن وہ تمام تر وعدے اور دعوے صرف جھوٹ تک محدود ہوگئے عوام سے خیانت کی گئی عوام کو ورغلایا گیا۔ پہلے تین ماہ کاعرصہ مانگا پھر6 ماہ اور بعد میں ایک سال کا وقت مانگا جمعیت علمائے اسلام نے پہلے ہی قوم کو آگاہ کیا تھا اور نااہل نے حکومت مسلط کی گئی۔ قائدین کی جانب سے قوم کو احتیاط کا مشورہ دیا تھا لیکن اب سب افسوس کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم نے تحریک چلائی کہ اس بدحالی سے بچا جا سکے لیکن قوم آج ہر طرح سے سزا بھگت رہی ہے۔ تحریک کو برقرار رکھنے کیلئے بلوچستان کے دارالحکومت میں 17 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم سے ریلی نکالی جائے گی اور عبدالستار ایدھی چوک پر احتجاجی جلسے سے قائدین خطاب کریں گے۔ قوم کو مشکلات کے دلدل سے نکالنے کیلئے آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ قوم خطرات کو محسوس کریں۔ جمعیت نے 7 پروگرام منعقد کئے اب 18 تاریخ کو علما کنونشن منعقد ہوگا جس میں علما شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔ علما کنونشن میں شرکت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں