تحریک لبیک کے 40کارکنوں کی ضمانتیں منظور
لاہور:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 40گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک پاکستان کے 40کارکنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعدملزمان کو ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔19ملزمان قلعہ گجر سنگھ جبکہ 21ملزمان اسلامپورہ اور شاہدرہ کے تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد تھے۔
Load/Hide Comments


