بی ایم سی ہسپتال میں گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بی ایم سی ہسپتال میں گٹر کر اندر گرنے والے معصوم بچے کے والد محبوب علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ اشقان گزشتہ روز او پی ڈی سے اچانک لاپتہ ہوا جو بی ایم سی کے کھولی ڈور میں واقع گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا اگر یہ دروازہ بند ہوتھا تو میرا اکلوتا بچہ بچ جاتا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے وزیراعلیٰ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کمیٹی بناکر اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرا معصوم بچہ اشقان ہمارے ساتھ بی ایم سی گیا میں پرچی بنانے گیا تو اس کی والدہ سمجھی کہ بچہ والد کے ساتھ ہے اور میں سمجھا کہ بچہ والدہ کے ساتھ ہے اس کے بعد بچے کی گمشدگی کی اطلاع ہم نے ایم ایس کو دی اور اپیل کی کہ کیمرے کی مدد سے میرے بچے کو دیکھا جائے کہ وہ کدھر ہے مجبوراً پولیس کو اطلاع دی جن کی موجودگی میں ایم ایس نے کیمرے کے فوٹیج دکھائے جب ہم نے وہاں جاکر میرا بچہ گٹر میں سرکے بل گراتھا اس دروازے کو کھولنے سے مزید مریض بھی اس گٹر میں گر سکتے ہیں اس کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں