کراچی، پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو زیادتی سے پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے تصدیق
کراچی : شہر قائد میں ڈاکٹروں نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی سے پہلے مزاحمت پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیریئر کے علاقے میں لیڈی ڈاکٹرسے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی سے پہلے لیڈی ڈاکٹر پرہونے والے تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزاحمت پرمتاثرہ لیڈی ڈاکٹر پر بدترین تشدد کیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا بلڈ سیمپل بھی لے لیا گیا ہے۔واقعہ گزرنے کے تقریبا 2 دن بعد پولیس کو بتایا گیا، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے۔
Load/Hide Comments


