طلباء اغواء سے متعلق وائس چانسلر کی رپورٹ سے مطمئن نہیں، سردار کھیتران
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اغوا سے متعلق وائس چانسلر کی رپورٹ سے مطمئن نہیں، دونوں طلبہ یکم نومبر سے لاپتہ ہیں۔، آئی جی پولیس نے یقین دلایا ہے کہ طلبہ پولیس کی تحویل میں نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ طلبا کو بازیاب کرے، صدر نے تعلیمی اداروں سے سیکورٹی فورسز کم کرانے کا یقین دلایا ہے، بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے سیکورٹی فورسز کو کم کیا گیا ہے، اگر کوئی الزام ہے تو طلبہ کو عدالتوں میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر UoB سے حکومت بلوچستان مطمئن نہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان یونیورسٹی بلوچستان کے مسائل میں اضافہ کی وجہ ہیں
Load/Hide Comments


