عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،پی ڈی ایم

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان نیشنل پارٹی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما وں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے علما کرام اور قبائلی مشران قیام آمن کے لیے دستہ اول کا کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے زیراہتمام مقامی سطح آل پارٹیز کا اجلاس زیر صدارت جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی منعقد ہوا جس میں کلی چلتن رئیسانی میں اقیام آمن اور علاقے مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھت جلد سیاسی جماعتوں کی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جائے گا اور کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب اور اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ کسی اور کو اجازت نہیں دیا جایگا اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا راز محمد محمد حسنی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ٹکری ملک ساول رئیسانی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما حاجی محمد غوث الکوزی حاجی خان مومن جمیعت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالمنان سعادت مولانا محمدصادق مولانا مفتی عبدالوہاب حاجی محمد سلیمان جتک حاجی محمد حسن خان الکوزی ملک محمد رمضان ترین بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما دوست محمد قبائلی رہنما حاجی توکل شمشوزئی حاجی ولی محمد عرف حاجی طور جان حاجی داد محمد حاجی عبداللہ سلیمانخیل اور ترجمان ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ود یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کلی چلتن رئیسانی میں قیام آمن کے لیے پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ قیام آمن کیلئے ہر دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح جمعیت علمائے اسلام بلوچستان نیشنل پارٹی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کلی چلتن رئیسانی کلی خزان کلی شموزی عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جہدوجہد جاری رکھیں گے قیام آمن کا مسئلہ قبرستان گیس بجلی لوڈشیڈنگ ود یگر اہم مسائل کے حل کیلئے آپس میں رابطہ اور مشترکہ جہد و جہد کو مزید تیز کیا جائے گا اس قبل جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی کے قیادت میں سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ نثار احمد کاکڑ سے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں قیام آمن کے سلسلے میں اہم ملاقات کی شالاکوٹ تھا نہ کے ایس ایچ او نثار احمد کاکڑ نے جمعیت علمائے اسلام اور تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال سے غافل نہیں ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کے علما کرام اور قبائلی مشران قیام آمن کے لیے پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہے پولیس انتظامیہ عوام کے جان و مال کو ہر صورت میں بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں