وزیراعلیٰ نے ہوشاپ سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مرض میں مبتلا طالبعلم کی علاج کرانے کی منظوری دے دی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہو شاپ سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مرض میں مبتلا طالبعلم دوستین ولد بیگ محمد کا علاج بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ سے کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کا علاج چلڈرن کینسر اسپتال کراچی سے کرایا جائے گا جسکی سفارش پینل بورڈ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں کی تھی طالبعلم کے علاج کا باقاعدہ آغاز سوموار سے کردیا جائے گا واضع رہے کہ طالبعلم دوستین نے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی سے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اپنے علاج کی اپیل کی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کے اخراجات پر اس کے علاج کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں