پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور مریضوں میں کمی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا اور اموات و مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37 ہزار 148 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 322 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.86 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 663 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 82 ہزار 195 ہوگئی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 562 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں