امن ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا اصل راستہ ہے، آئی جی ایف سی ساؤتھ
تربت (نمائندہ انتخاب) آٹھویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے تربت کا دورہ کیا،شرکاء میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی تھی،ان میں سیاسی حلقے، بیورو کریٹ، سول سوسائٹی، اساتذہ کرام اور میڈیا نمائندگان شامل تھے،شرکاء وفد کو آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، دوران عشائیہ آئی جی ایف سی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ امن ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا اصل راستہ ہے اور اس ضمن میں ایف سی اپنی کاوشوں اور قربانیوں سے جنوبی بلوچستان میں پرامن ماحول یقینی بنانے میں کوشاں ہے، شرکاء نے افواج پاکستان اور ایف سی کی کاوشوں کو سراہا، کانفرنس کے شرکاء نے پاک ایران بارڈر پر زیر تعمیر ردیگ کراسنگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا،یاد رہے کہ اس کانفرنس کا مقصد، بلوچستان کے مستقبل کی لیڈر شپ کو قومی اور صوبائی مسائل سے آگاہی دینا اور ان کے حل کے لئے اجتماعی اقدامات کے لئے تیار کرنا ہے۔


