نواب ثناء اللہ کی قیادت میں مختلف افراد پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی خضدار
خضدار:گرینڈ شمولیتی پروگرام میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفیٰ ہوکر چیف آف جھالاوان کی قیادت پر اعتماد کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کارواں کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین میں چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی، صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سینئر رہنماء سردار زادہ نعیم جان دہوار بطور مہمان خاص شامل ہونگے۔پروگرام آرگنائزر سردار زادہ میر سیف عمرانی میر عبدالرحمان میر کبیر قمبر مینگل، ملک لطیف شاہوانی، میر فیصل زہری، سراج مینگل کی شرکت کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار عظیم الشان جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے۔ جلسہ کی انعقاد میں ڈاکٹر رسول بخش اور عبدالمطلب رودینی کی محنت و لگن قابل ستائش ہے۔


